آئی سی سی اجلاس میں پاک بھارت مقابلے زیادہ کروانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے سالانہ آئی سی سی اجلاس میں کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی جس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی۔
ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 12 تک محدود کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کی تجویز منظور نہ ہوسکی۔
یہ پڑھیں: آئی سی سی کا جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
اس کے علاوہ ون ڈے کو بھی چالیس اوور تک محدود کرنے پر کوئی فیصلہ نہ ہوا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ’سپر ایٹ‘ مرحلے کو ’سپر ٹین‘ میں تبدیل کرنے کا جائزہ لے رہی ہے، فٹ بال کی طرز پر اب کرکٹ میں بھی ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کروانے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔
بگ تھری کرکٹ بورڈز نے دو ہزار ستائیس سے دو ہزار اکتیس تک کا شیڈول بھی منظور کیا گیا ہے۔


