لاہور(7 نومبر 2025): چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے آج دبئی جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کرس براڈ نے عالمی کرکٹ میں بھارت کی من مانیوں کا پول کھول دیا
اس سے قبل آئی سی سی کے سابق میچ ریفری کرس براڈ نے برطانوی اختار ٹیلیگراف کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی من مانیوں کا پھول کھول دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے پیسے کے بل بوتے پر عالمی کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے۔
کرس براڈ نے بھارت اور آئی سی سی کا گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے مکمل طور پر آئی سی سی کو کنٹرول کر لیا ہے، جس کے بعد کھیل میں سیاست آ گئی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم اوور ریٹ میں چار اوورز پیچھے تھی اور اس پر جرمانہ یقینی بنتا تھا۔ لیکن فون آیا اور کہا گیا کوئی حل نکالو اور قواعد وضوابط پر ہلکا ہاتھ رکھا جائے، کیونکہ یہ بھارت ہے۔
کرس براڈ نے کہا کہ کال موصول ہونے کے بعد ٹائم کیلکولیشن سے رعایت نکالی۔ اگلے میچ میں بھی اوور ریٹ کا مسئلہ ہوا، تو پھر کال کر کے کہا گیا کہ صرف گنگولی (اس وقت کے بھارتی کپتان) کو سزا دیں۔


