تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آئی سی سی کی رینکنگ جاری، افغان کرکٹر کے لئے بڑی خوشخبری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیٹنگ کیٹگری میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، انڈیا کے روہت شرما دوسرے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

سابق جنوبی افریق کپتان فاف ڈوپلیسی آئی سی سی کے بلے باز رینکنگ میں چھٹے، آسٹریلیا کے ڈیوڈوارنر ساتویں ، کیوی کپتان کین ولیمسن آٹھویں ،پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نویں اور انگلینڈ کے جونی برسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ کیٹگری میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، افغان کرکٹر نجیب الرحمان نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جماتے ہوئے بھارتی کھلاڑی جیسپرٹ بمرا کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، پاکستان کے محمد عامر نویں پوزیشن پر موجود ہیں ، بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں بنگلہ دیش کے دو بولرز شامل ہوئے ہیں۔

ون ڈے کرکٹ کے آل راؤنڈر کیٹگری میں بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے، جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور انگلاش کھلاڑی کرس ووکس تیسرے نمبر پر ہیں، قومی ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -