منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ماہ اگست کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی نامزد کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شاہین آفریدی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پانے والے شاہین آفریدی نے دو ٹیسٹ میچز میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہین آفریدی کے ہمراہ پلیئر آف دی منتھ کے لیے انگلش کپتان جو روٹ اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا، شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، آئی سی سی ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے 2021 کے اوائل میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈز متعارف کروائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں