تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بابراعظم اور فخرزمان اہم ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ

دبئی: آئی سی سی نے اپریل کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اپریل کے پلیئر آف دی منتھ کے لئے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، شارٹ لسٹ کئے گئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخرزمان شامل ہیں، اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کیٹگری میں نیپال کے بلے باز کوشال کو بھی شارٹ لسٹ کیا ہے جنہوں نے اس ماہ دو سو اٹھہتر رنز بنائے تھے۔

کپتان بابراعظم کے لئے گذشتہ مہینہ شاندار رہا تھا، جہاں مایہ ناز بلے باز بابراعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون کی پوزیشن چھین کر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے تھے، ماہ اپریل میں ہی بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا۔قوم ٹیم کے کپتان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری سمیت ون ڈے انٹرنیشنل میں میچ وننگ چورانے رنز بھی بنائے تھے۔

فخر زمان نے اپریل میں دو سنچریاں بنائیں جس میں ایک سو ترانوے رنز کی دھواں دار ریکارڈ ساز اننگز بھی شامل تھی۔

یہ پہلا موقع ہے جب یکے بعد دیگرے دو پاکستانی بلے باز آئی سی سی کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کےلئے شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں،آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سال دوہزار اکیس کے آغاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے پیش نظر نئے ایوارڈز متعارف کرائے تھے، جن میں پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ بھی شامل تھا، پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعے کامیاب ہونے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین دونوں کرکٹرز کی بہترین پرفارمنس کی تفویض کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -