The news is by your side.

ویرات کوہلی نے بڑا اعزاز پالیا

دبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اکتوبر کے مہینے کی پرفارمنس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر کے مہینے کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا جو بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے نام رہا۔

زمبابوے کے سکندر رضا اور جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کی بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔

آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر ویرات کوہلی نے کہا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے منتخب کیے جانا میرے لیے اعزاز ہے، میں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے والے اپنے ٹیم ممبرز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے میں ویرات کوہلی نے روایتی حریف کے خلاف 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

شاندار کارکردگی کے باعث انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ اننگز میری زندگی کی یادگار اننگز ہے، اسی اننگز کی بدولت آئی سی سی نے سابق بھارتی کپتان کو پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں