نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اکتوبر 2023 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا اعلان ہوگیا، مین پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا جبکہ ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز کو ملا ۔
راچن رویندرا کو مینز کیٹیگری میں اکتوبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
اپنے ڈیبو ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز رویندرا نے اکتوبر کے دوران ٹورنامنٹ میں کیویز کے پہلے 6 کھیلوں میں 81.20 کی اوسط سے مجموعی طور پر 406 رنز بنائے۔
پلیئر آف دی منتھ کے لیے جنوبی افریقی اوپنر ڈی کوک، نیوزی لینڈ کے نوجوان پلیئر راچن رویندرا اور بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں ویمنز کیٹیگری میں بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کر کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



