تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے کی نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان 193 رنز کی اننگز کھیل کر رینکنگ میں بارہویں نمبر پر آگئے، آج سنچری کے بعد فخر کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

آئی سی سی بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

انگلیںڈ کے جونی بریسٹو چھٹے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی ساتویں، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نویں اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر براجمان ہیں جبکہ افغان اسپنر مجیب الرحمان دوسرے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری تیسرے، بھارتی فاسٹ بولر بمرا چوتھے اور کیگیسو ربادا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بنگلہ دیش کے مہدی حسن چھٹے، انگلش بولر کرس ووکس ساتویں، آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ آٹھویں، پیٹ کمنس نویں اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم ساتویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شکیب الحسن پہلے، بین اسٹوکس دوسرے، محمد نبی تیسرے، کرس ووکس چوتھے اور راشد خان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Comments

- Advertisement -