پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

آئی سی سی نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی 20 میں بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا، دوسرے اور انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم 7ویں نمبر پر براجمان ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں اور ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر موجود ہے، سری لنکا کا آٹھواں، بنگلادیش اور افغانستان کا بالترتیب 9واں اور دسواں نمبر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں بھی بھارت کا پہلے نمبر پر قبضہ ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے، سری لنکا پانچویں،، جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کا 7واں نمبر ہے جبکہ انگلینڈ 8ویں، ویسٹ انڈیز 9ویں اور بنگلادیش دسویں نمبر پر براجمان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں