The news is by your side.

Advertisement

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، بابر نے آخری ون ڈے میں سنچری بنا کر کیریئر بیسٹ پوائنٹس حاصل کرلیے۔

بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، اوپنر فخر زمان 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ روہت شرما تیسرے، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولرز شامل نہیں، شاہین شاہ آفریدی 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بنگلہ دیشی بولر مہدی حسن دوسرے، افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے، کرس ووکس چوتھے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس تیسرے، راشد خان چوتھے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں