The news is by your side.

Advertisement

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان کی تنزلی

آئی سی سی نے ون ڈے کی سالانہ اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلا گیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک روز قبل اچھی خبر آئی لیکن ون ڈے رینکنگ نے مایوس کردیا۔ پاکستان ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں مزید گر گیا۔

آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی کے بعد قومی ٹیم آٹھویں سے نویں نمبر پر گئی۔ گرین شرٹس اب صرف افغانستان، زمبابوے اور آئر لینڈ جیسی کمزور ٹیموں سے ہی اوپر ہے۔

ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور سرفہرست ہے۔ نیوزی لینڈ کا نمبر دوسرا ہے۔ جنوبی افریقہ ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا۔ بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا۔

ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کا نمبر تیسرا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں