بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم پر جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ویمنز ٹیم کی تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن میں ہونے والے میچ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی، کپتان فاطمہ ثنا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی ہے۔

یہ پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف فتح نہ سمیٹ سکی

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

ایجبسٹن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے اپنے ابتدائی میچ میں گرین شرٹس کو 64 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے 170 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

منیبہ علی41، عالیہ ریاض18، عائشہ ظفر اور گل فیروزہ 12،12رنز بنا سکیں جب کہ پاکستان کی7 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔

بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 10رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں