انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کی اوپنر بلے باز سدرہ امین کو بھی نامزد پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے، بھارت کی سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقہ کی تذمین برٹس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان کی اوپنر بلے باز سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں دو شاندار سنچریاں اسکور کی تھیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مینز پلیئرز آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، بھارت کے ابھیشک شرما اور کلدیپ یادیو کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے برائن بینٹ کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 26-2025 سیزن کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔
بھارت کیخلاف سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈز کا اعلان
پی سی بی کے ایلیٹ پینل میچ آفیشلز میں 18 امپائر اور 10 میچ ریفری شامل ہیں، امپائرز کی پرفارمنس باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل دو حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 میچ ریفری کو شامل کیا گیا ہے، سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائر شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


