اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف پر ایشیا کپ 2025 کے سپر فور میچ کے دوران 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف اشاروں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر نے شائقین کی طرف 6-0 اشارہ کیا اور ہوا سے گرنے والے طیارے کی نقل کی۔

بی سی سی آئی نے اشاروں پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت درج کرائی اور یہ فیصلہ باضابطہ سماعت کے بعد کیا گیا جس کی صدارت میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی۔

یہ پڑھیں: آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو پر جرمانہ عائد کردیا

دوسری جانب صاحبزادہ فرحان کو اس میچ کے دوران ‘گن شاٹ’ جشن منانے کے لیے وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

اس سے قبل حارث اور فرحان نے آئی سی سی کے سامنے پیش ہوکر الزامات مسترد کیے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں کے آئی سی سی کو دیئے گئے جوابات تحریری تھے۔ ان کے ہمراہ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ بھی تھے۔

بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ سوریا کمار آئی سی سی کوڈ آف کنڈٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں