جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

صائم ایوب پھر سے دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی(18 فروری 2026): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب پھر سے دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب نے ایک بار پھر عالمی نمبر ون آل راؤنڈر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ صائم ایوب کی رینکنگ میں اس بڑی چھلانگ کی بنیادی وجہ حالیہ میچوں میں ان کی شاندار کارکردگی بنی، خاص طور پر بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں انہوں نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

آئی سی سی رینکنگ میں سکندر رضا صائم ایوب کی برتری کے بعد اب دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، بھارتی کھلاری ہاردک پانڈیا ٹاپ تھری میں شامل ہیں، آستریلیا کے مارکس اسٹوئنس چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی پانچویں پوزیشن پر برقرار ہے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ صائم کی بطور آل راؤنڈر یہ پیش رفت پاکستانی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے، کیونکہ وہ نہ صرف بیٹنگ بلکہ اب باؤلنگ میں بھی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: صائم ایوب نے آل راؤنڈر بننے کا کریڈٹ کسے دیا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں