منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ : پاکستانی ٹیم ساتویں نمبرپرچلی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم رینکنگ میں مزید نیچے چلی گئی۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ جبکہ کپتان شاہد خان آفریدی باﺅلنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے صرف کھویا پایا کچھ بھی نہیں۔ سیریز اور شائقین کا دل ہارنے کے بعد شاہین رینکنگ میں بھی ساتویں نمبر تک گرگئے۔

- Advertisement -

سیریز سے قبل پاکستان نے دنیا کی بہترین ٹیم بننے کا خواب آنکھوں میں سجایا تھا جو نیوزی لینڈ نے پورا نہ ہونے دیا۔ نیوزی لینڈ ریکارڈ بناتا رہا اور پاکستان بار بار حکمت عملی تبدیل کرکے بھی ہارتا ہی رہا۔

کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی گرگئی۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں رہا، سیلفی ماسٹر احمد شہزاد ٹاپ ٹوئنٹی سے بھی باہر ہوگئے۔ بولرز رینکنگ میں شاہد آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں