اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

آئی سی سی رینکنگ، بابراعظم کی حکمرانی برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ میچز کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ امام الحق دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، بھارتی ٹیم کے سابق قائد ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارتی بیٹر روہت شرما چوتھی ، جنوبی افریقا کے کوئنٹی ڈی کاک پانچویں ، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چھٹی ، جنوبی افریقا کے راسی وان ڈیر ساتویں جبکہ انگلینڈ کے جونی بیرزسٹو آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔Image

- Advertisement -

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے ایک درجے ترقی کرتے ہوئے نویں پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ ایرون فنچ ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 5 بالرز جنھوں‌ نے کبھی نو بال نہیں‌ کی

آئی سی سی کی بولنگ درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی پوزیشن پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر کرس ووکس، تیسرے پر میٹ ہنری ، چوتھے پر پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ،بھارت کے جسپریت بمراہ پانچویں، افغانستان کے مجیب الرحمان چھٹے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ساتویں ، بنگلہ دیش کے مہدی حسن آٹھویں، افغانستان کے محمد نبی جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دسویں نمبر پر چلے گئے۔

آل راﺅنڈرز درجہ بندی میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی بھی شامل نہیں ہے اور اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا راج ہے، دوسرے نمبر پر افغانستان کے محمد نبی اور تیسری پوزیشن پر راشد خان موجود ہیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں