جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

آئی سی سی کا پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پرتھ ٹیسٹ کی پچ کو بہترین قرار دے دیا۔

ایشیز سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں کھیلا گیا جو دن میں ہی آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ ختم ہوگیا، میچ کے ابتدائی روز 19 وکٹیں گر گئی تھیں۔

آئی سی سی کے مطابق ’بہت بہترین‘ پچ وہ ہوتی ہے جس میں اچھا باؤنس، مناسب کیری، محدود سیم موومنٹ اور بیٹرز اور بولرز کے درمیان متوازن مقابلہ دیکھنے کو ملے۔

تاریخی ٹیسٹ صرف 847 گیندوں میں مکمل ہوا جو گزشتہ 137 سال میں سب سے کم گیندوں میں مکمل ہونے والا ایشیز ٹیسٹ ہے۔

یہ پڑھیں: ویڈیو: ٹریوس ہیڈ کی پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف برق رفتار سنچری

واضح رہے کہ انگلینڈ کی پوری ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 58 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار رہی اور دن کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 121 رنز بنا سکی۔

دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم دوبارہ مشکلات سے دوچار ہوئی اور صرف 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ یقین 123 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو صرف دو دن میں فتح دلا دی۔ آسٹریلیا نے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں