پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

آئی سی سی نے بنگلادیش کی بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کی بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ووٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنگلادیش، بھارت نہ گیا تو متبادل ٹیم کا انتظام کیا جائے گا۔

بنگلادیش کو فیصلے پر نظرثانی کے لیے آئی سی سی نے ایک دن کا موقع دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں: بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا جائزہ لےگا، میڈیا رپورٹس

آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی بنگلادیش بدستور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

بھارتی بورڈ نے مودی سرکار کے حکم پر بنگلادیشی بولر کو آئی پی ایل سے نکالا تھا، مستفیض الرحمان کو نکالنے پر بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

یاد رہے کہ بنگلادیش جو کہ ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ سی میں موجود ہے اس کے تمام میچز بھارت میں شیڈول ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں