دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری تا 8 مارچ بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، 20 ٹیموں کو 4 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
روہت شرما کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
دفاعی چیمپئن بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اس کے علاوہ گروپ میں نیدرلینڈز، نمبیبیا، اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز سے کھیلیں گے، 10 فروری کو پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
The schedule for ICC Men’s @T20WorldCup 2026 is here!
The matches and groups were unveiled at a gala event in Mumbai led by ICC Chairman @JayShah, and with new tournament ambassador @ImRo45 and Indian team captains @surya_14kumar and Harmanpreet Kaur in attendance.
✍️:… pic.twitter.com/fsjESpJPlE
— ICC (@ICC) November 25, 2025
پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو دنیا کا مقبول ترین ٹورنامنٹ بنائیں گے، ورلڈ کپ میں اٹلی نے کوالیفائی کرکے ٹی 20 کرکٹ کی مقبولیت ثابت کی، مقابلے 8 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
یکم دسمبر سے مختلف ممالک میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی ہوگی، دہلی، کولکتہ، چنئی، احمد آباد، ممبئی، کولمبو، کینڈی میں میچز ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


