site
stats
کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی، آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی کراچی آمد

کراچی : کراچی میں بین الااقوامی کرکٹ کے انعقاد کے لیے آئی سی سی کی جانب سے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کراچی پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق انٹنرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی انتظامات ترتیب دیں گے.

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکا سن کل صبح نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مل کر سیکیورٹی پلان ترتیب دیں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگ ڈیکا سن دورہ کراچی مکمل کر کے سیکیورٹی سے ملاقات رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرائیں گے جس کے بعد پی ایس ایل کے میچز منعقد کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا.

خیال رہے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے چند روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کر کے پاکستان سپر لیگ کے چار میچز کرانے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی معاملات زیر بحث لائے گئے.

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 3 کا آغاز اگلے سال فروری میں ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے چنانچہ اس سلسلے میں سیکیورٹی کلیئرنس دینے کے لیے آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کراچی آئیں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top