دبئی : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی کی ٹی20رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹی ٹوینٹی ٹیم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا سکہ جما لیا، رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے، بھارت کی جیت پاکستان کے کام آگئی۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کو پہلی پوزیشن دلائی، پاکستان نے پہلی بار ٹی20رینکنگ میں ٹاپ کیا ہے، آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان124پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔
India’s win today means Pakistan top the @MRFWorldwide ICC T20I Team Rankings for the first time ever! Congratulations! pic.twitter.com/0HsEfVI9qR
— ICC (@ICC) November 1, 2017
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کا پہلے نمبر پر آنا تاریخی لمحہ ہے، قومی ٹیم ایک سال سے شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کرٹی20سیریز جیت لی
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دہلی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو53 رنز سے شکست دے دی، بھارت کے 202رنز کے جواب میں مہمان ٹیم149رنز بناسکی۔