انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں صائم ایوب کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق زمبابوے کے سکندر رضا آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ صائم ایوب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بیٹر رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 4 درجے ترقی کرکے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، بابر اعظم 35ویں اور سلمان علی آغا 36ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
یہ پڑھیں: صائم ایوب نے آل راؤنڈر بننے کا کریڈٹ کسے دیا؟
ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، اسپنر ابرار احمد کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔
پاکستان کے سلمان مرزا 9 درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پہنچ گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


