تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: محمد رضوان کی حکمرانی برقرار

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد رضوان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نینشل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، یہ درجہ بندی پاکستان اور انگلینڈ جبکہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر جاری کی گئیں۔

نئی درجہ بندی میں قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد رضوان تاحال نمبر ون پرپوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری پوزیشن پر ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا روہت شرما کو پولیس نے گرفتار کرلیا؟

ٹی ٹوئنٹی کی بولنگ درجہ بندی میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی حکمرانی جاری ہے، افغانستان کے راشد خان دوسرے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا تیسرے نمبر پر ہیں، بولنگ کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولرز شامل نہیں ہے۔

مختصر فارمیٹ کی آل راؤنڈر درجہ بندی کی بات کی جائے تو افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، انگلینڈ کے معین علی دوسرے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا کی تیسری پوزیشن ہے۔

Comments

- Advertisement -