منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

ٹی 20 کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری، پاکستان کا نمبر کون سا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 مئی 2026) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مرد اور خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیموں کی رینکنگ کا اعلان اس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق مینز ٹی 20 ٹیموں میں تین بار کی عالمی چیمپئن بھارت کا پہلا نمبر ہے جب کہ خواتین کی ٹیموں میں آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

تاہم حالیہ جاری رینکنگ میں مینز بھارت ٹیم کی برتری کم ہو کر صرف 13 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مینز ٹی 20 ٹیموں میں پاکستان چھٹی پوزیشن پر ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

ساتویں سے دسویں پوزیشن پر بالترتیب ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں موجود ہیں۔

 

خواتین ٹیموں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا نمبر ہے۔ انگلینڈ دوسری اور بھارت تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

ویمنز ٹیموں میں پاکستان کی خواتین ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں