بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

آئی سی سی ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ: پاک بھارت خواتین ٹاکرا آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ایجسٹن (14 جون 2026): آئی سی سی ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہو رہا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز اور دلچسپی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔

آج ایجسٹن میں کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی اور بھارتی خواتین کرکٹرز مقابلے کے لیے اتریں گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

روایتی حریفوں کا یہ رواں میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے اور دونوں ٹیمیں ہی ٹورنامنٹ مین اپنا فاتحانہ آغاز کرنے کی خواہاں ہیں اور جیت کا عزم لے کر میدان میں اتریں گی۔

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں اس بڑے میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

قومی کپتان فاطمہ ثنا گیند لگنے کے باوجود میچ کے لیے پر جوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اعتماد ہے ٹیم پہلے میچ میں شاندار پرفارم کرے گی۔۔

گرین شرٹس پلیئرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کھیلنا ایک خواب جیسا ہے۔ امید ہے ہم اس ورلڈ کپ میں اپنی پرفارمنس سے فینز کو خوش کریں گے۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ میچ کا دباؤ نہ لیں۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک سات بار مدمقابل آ چکی ہیں۔ 6 میچز میں بھارت نے فتح پانی جب کہ ایک میچ میں پاکستان کو کامیابی ملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں