لاہور (25 جنوری 2026): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا کون کس پوزیشن پر کھیلے گا کپتان نے بتا دیا۔
بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبان میں اگلے ماہ کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسکواڈ کے اعلان کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں ٹیم کے بیٹنگ آرڈر سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی کا اپنا اپنا کردار ہوتا ہے۔
کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوپنرز کےعلاوہ کسی بلے باز کا نمبر کنفرم نہیں، کنڈیشنز کے حساب سے بیٹرز کے نمبر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ چیلنجنگ ہوگا اور اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیلیے بہتر پرفارم کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ٹورنامنٹس میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔ کولمبو میں سارے میچز کھیلنےکا ایڈوانٹیج ضرور ہے۔ سری لنکا میں زیادہ ہائی اسکورنگ کرکٹ نہیں ہوتی، ورلڈ کپ جیتنے کے لیے وہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا، اہم کھلاڑی باہر
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


