(13 جنوری 2026): بھارت کھیل کو سیاست زدہ کرنے سے باز نہ آیا امریکی ٹیم کے پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔
بھارت سیاسی اور سفارتی سطح پر دنیا بھر میں تنہا ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم اس کا کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور ایک بار پھر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اس سیاست کی بھینث چڑھ رہا ہے۔
آئندہ ماہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم بغض پاکستان میں مودی سرکاری نے مختلف ٹیموں کے پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے بھارت میں داخلے پر مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
تازہ ترین صورتحال میں بھارت نے پاکستانی نژاد امریکی کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ویزے تاحال جاری نہیں کیے ہیں۔
امریکی صحافی کے مطابق بھارت نے امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد فاسٹ بولر علی خان کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے جب کہ شایان جہانگیر، احسان عادل اور محمد محسن کو بھی ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا معاملہ پہلے ہی آئی سی سی کے لیے درد سر بن چکا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ اس میگا ایونٹ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز ویب ڈیسک 7 جنوری کو پہلے ہی یہ خبر دے چکا تھا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں میں شامل پاکستانی نژاد کرکٹرز کو بھارت کے ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی نژاد اور پاسپورٹ کے حامل کرکٹرز کو بھارتی ویزوں میں مشکلات کا امکان


