بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

آئی سی سی کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق براڈ کاسٹر جیو اسٹار نے 2024 سے 2027 تک تین بلین ڈالرز کے چار سالہ معاہدہ کیا تھا جسے اب دو سال میں ہی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جیو اسٹار کو دو سال میں معاہدے میں 25 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے براڈ کاسٹرز کے رائٹس نہ لینے اور بھارتی حکومت کے سٹہ بازی پر مشتمل گیمز ختم کرنے پر نقصانات ہوئے ہیں۔

آئی سی سی نے متعدد براڈ کاسٹرز کو نئے معاہدے کی پیشکش کردی تاہم ابھی تک کامیابی نہیں ملی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چار سال کے لیے 2.4 بلین ڈالرز درکار ہیں نہ ملے تو آئندہ سال کا ٹی 20 ورلڈ کپ خطرے میں پڑ جائے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں