جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

’’پاکستان کے بائیکاٹ کا خوف‘‘ آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو تیار رہنے کا حکم، بھارتی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی (28 جنوری 2026): بھارت کو پاکستان کے آئی سی سی ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کا خوف ایسا سوار ہوا کہ اس نے بنگلہ دیش کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا پاکستان کے ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کے خیال سے ہی اتنا خوفزدہ ہو چکا ہے کہ بوکھلاہٹ میں اس حوالے سے نت نئے شگوفے چھوڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو تیار رہنے کا کہہ دیا ہے اور پاکستان کے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی صورت میں اس کو پاکستان کی جگہ میگا ایونٹ میں شامل ہونے کی پیشکش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے اپنے کھلاڑیوں کی بھارت میں سیکیورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے انڈیا بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے آئی سی سی کو اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور کرنے کے بجائے اس کو میگا ایونٹ سے باہر کر کے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا۔

آئی سی سی کے اس رویے پر پاکستان نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کے اس رویے کا غیر جانبدارنہ اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کیا تھا اور چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کے ورلڈ کپ کھیلنے کو حکومت کی اجازت سے مشروط کر دیا تھا۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے انہیں مذکورہ تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعے یا پیر کو کیا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ پاکستان اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلے گا۔

میگا ایونٹ کا سب سے ہائی وولٹیج اور مرکز نگاہ پاکستان اور بھارت میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کو کسی بھی ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا پورے ٹورنامنٹ کے ریونیو کا 60 فیصد سے حاصل ہوتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیشی عوام پاکستان سے کیا چاہتے ہیں؟ صحافی نے بتا دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں