جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ، آئی سی سی کے اضافی ٹکٹ پوسٹر میں پاکستان پھر نظر انداز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اضافی ٹکٹ جاری کر دیے، تاہم پاکستان سے روایتی تعصب کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ٹکٹ پوسٹر میں پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اضافی ٹکٹ پوسٹر میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کپتان شامل ہیں، مگر پاکستانی کپتان کو نظر انداز کردیا گیا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پہلے بھی جاری کیے گئے ٹکٹ پوسٹرمیں پاکستان کو نظر انداز کیا گیا تھا، جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ میں حیرت اورمایوسی پائی جا رہی ہے۔

یہ اقدام ایک بار پھر آئی سی سی کی متنازع پالیسی کے طور پرسامنے آیا ہے اورسوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے اس عمل پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بنگلہ دیشی بورڈ کے نائب صدر کی آئی سی سی کو بڑی وارننگ

آئی سی سی کے اس اقدام کو پاکستانی شائقین کرکٹ نے غیرمنصفانہ قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ آئی سی سی آئندہ ٹکٹ پوسٹر میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت یقینی بنائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں