منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، فہیم اشرف کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈ کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(7 فروری 2026): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، نیدرلینڈز کی جانب سے 148 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 47، سلمان آغا 12، صائم ایوب 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔۔

فہیم اشرف نے 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، اس کے علاوہ شاداب خان 8، محمد نواز 6 رنز جبکہ عثمان خان صفر پر آوٹ ہوئے، بابراعظم نے 18 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

نیدرلینڈ اننگز

 مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے نیدرلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا تھا، نیدرلینڈ کے کھلاڑی میکس اوڈووڈ 5، مائیکل لیوٹ 24، ایکرمین نے 20 رنز بنائے۔

سلمان مرزا نے پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔

فہیم اشرف کی گفتگو

پاکستان کی ہار کو جیت میں بدلنے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ ہم ایک سال سے ایسی ہی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں، جو بھی ٹاسک ملتا ہے کوشش ہوتی ہے پورا کروں، اس سے پہلے بھی ایسی صورتحال میں رنز کر چکا ہوں، شاہین کو کہا تھا وکٹ نہیں دینی رنز بن جائیں گے، پریشر میں خود پر قابو رکھیں تو میچ جیت جاتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بابر اور شاہین کے ناقابلِ یقین کیچ نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں