جمعہ, فروری 6, 2026
اشتہار

نیوزی لینڈ کا اہم ترین کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

(23 جنوری 2026): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اس کا اہم ترین کھلاڑی میگا ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ اپنے اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ تاہم میگا ایونٹ سے قبل اسے اپنے اہم کھلاڑی کے زخمی ہونے کی وجہ سے بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ اس انجری کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیوی ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور بولنگ اٹیک میں ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے فاسٹ بولر ایڈم ملنے ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ایڈم ملنے کو یہ انجری اتوار کے روز جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایک میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے پیش آئی۔ اسکین میں انجری کی سنگینی کی تصدیق ہونے اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ایڈم ملنے کی جگہ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ روب والٹر نے ایڈم ملنے کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ان کی انجری پر بے حد افسردہ ہے۔

 کیوی اسکواڈ:

مچل سینٹنر (کپتان)، فن ایلن، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیوون کونوے، جیکب ڈفی، لوکی فرگیوسن، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی، دوران میچ آسمان سے میدان میں اتر آئی!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں