کراچی (12 دسمبر 2025): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے پاک بھارت ٹاکرے کی مجوزہ قیمت سامنے آ گئی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کو میگا ایونٹ کا شدت سے انتظار ہے، بالخصوص ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے منتظر ہیں۔
میگا ایونٹ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اور گرین شرٹس اپنے تمام میچز بھارت سے ہونے والے معاہدے کے تحت سری لنکا میں کھیلیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار 15 دسمبر کو پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
انڈین میڈیا کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کی قیمت 2500 روپے (پاکستانی تقریباً 7800 روپے) سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹ کا یہ میلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا اور اس میں سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 55 میچز دونوں ممالک کے 8 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ جاری کرنے کا پوسٹر شیئر کردیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


