کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، 148 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 47، سلمان آغا 12، صائم ایوب 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
فہیم اشرف نے 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، اس کے علاوہ شاداب خان 8، محمد نواز 6 رنز جبکہ عثمان خان صفر پر آوٹ ہوئے، بابراعظم نے 18 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم نے نیدرلینڈ کی ٹیم کوکم اسکور پر رکھا تھا، شروع میں اچھی بیٹنگ کی پھر ہماری وکٹیں گریں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ فہیم اشرف کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے بہت اچھا کھیلا، ہمارے اسپنرز 6 ماہ سے بہت اچھی بولنگ کررہے ہیں، بولرز نے آج بھی بہت اچھی بولنگ کی۔
کپتان نے کہا کہ ہمیں پریشر میں بہترکھیلنے کی ضرورت ہے، پریشر میں اچھا کھیلیں گے تو میچ جیت سکیں گے، وکٹ بیٹنگ کیلیے اچھی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


