کولمبو(7 فروری 2026): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار اردو کمنٹری کا آغاز ہوگیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ میں باقاعدہ طور پر اردو کمنٹری شامل کی گئی جس کا آغاز ہوگیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے مداحوں کے لیے براڈکاسٹنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے پہلی بار اردو کمنٹری فیڈ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر پاکستان کے میچوں کے دوران فراہم کی جائے گی۔
View this post on Instagram
اس آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ میں وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بازید خان نے اردو میں کمنٹری کی۔
ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کے آفیشل کمنٹری پینل میں پاکستان کے چار مایہ ناز نام وسیم اکرم، وقار یونس، رمیز راجہ، بازید خان شامل کیے گئے ہیں، جو عالمی فیڈ کے ساتھ ساتھ اردو کمنٹری میں بھی حصہ لیں گے۔
پاکستان میں یہ اردو کمنٹری پی ٹی وی نیشنل پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے تماشا، اے آر وائی زیپ اور ٹیپ میڈ بھی اردو فیڈ فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے 20 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں، ٹی20 ورلڈ کپ میں کل 55 میچز ہوں گے جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


