تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آئی سی سی ٹیم رینکنگ، پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟

آئی سی سی نے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی ہے ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ میں پاکستان چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی نے رینکنگ کی سالانہ اپ ڈیٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار رہے اور اس کے 128 پوائنٹ ہیں جب کہ پاکستانی ٹیم کی رینکنگ بہتر ہوئی ہے اور 93 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 111 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے جب کہ جنوبی افریقہ 110 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر نیوزی لینڈ نے 125 پوائنٹ کے ساتھ قبضہ جما رکھا ہے پاکستان یہاں بھی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے جب کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں بھارت کی پہلی پوزیشن ہے۔ کرکٹ کے اس فارمیٹ میں انگلینڈ دوسرے، پاکستان تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -