ساؤتھمپٹن: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں تاریخ رقم ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کا دورانیہ پانچ روز پر مشتمل ہوتا ہے تاہم آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے ایک ریزو ڈے رکھا، جس کا مقصد کسی بھی تعطل کی کھیل نہ ہونے کے سبب میچ کو چھٹے روز بھی کھیلا جاسکتا ہے تاکہ اسے فیصلہ کن بنایا جاسکے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بظاہر تو ڈرا کی جانب گامزن ہے مگر کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، فائنل ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں میں رقم اور ٹرافی شئیرہوگی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پانچویں دن کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنالیے ہیں اس کے ساتھ ہی بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف 32 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، اس سے قبل ٹاس بھارت اپنی پہلی اننگز میں کیوی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 217 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔