The news is by your side.

Advertisement

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے، پنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے اظہر علی دس درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے۔

پنڈی ٹیسٹ میں دو سنچریاں اسکور کرنے والے امام الحق نے کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کرلی۔

آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بولرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ

ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے، کیوی کپتان کین ولیم سن چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نویں نمبر پر
موجود ہیں۔

بولرز رینکنگ

بولرز رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے، روی چندر ایشون دوسرے، کاگیسو ربادا تیسرے، شاہین آفریدی چوتھے نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں