تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آئی سی سی نے وکٹ کیپر بلے باز کو بڑی خوشخبری سنادی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، راولپنڈی ٹیسٹ میں یادگار سینچری کی بدولت وکٹ کیپر محمد رضوان کو بڑی خوشخبری ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، ٹاپ ٹین بیٹسمین رینکنگ میں انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں وہ ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور کیویز کے ہی مارنس لیبس شیگن تیسرے نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سینچری کی بدولت پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کیریئربیسٹ 16ویں نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم چھٹےنمبرپر موجود ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کی جانب سے ٹاپ ٹین بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دوسرے جبکہ چنائی ٹیسٹ میں بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرانے والے جیمز اینڈرسن تیسرے آگئے ہیں، نیوزی لینڈ کے نیل وینگر چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں، تاہم پاکستان کا کوئی بھی بولر اس بار بھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا ہے۔

بولرز رینکنگ میں محمد عباس ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ حسن علی کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے اور وہ 32ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں انگلینڈ کے بین اسٹوک سرفہرست ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے جبکہ بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا اور انڈیا بمقابلہ انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -