جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے کے قانون میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ کے پاور پلے کے قانون میں تبدیلی کردی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے نئے قانون میں ہر اوور کے حساب سے پاور پلے اوورز کو ترتیب دیا گیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ جولائی سے ہوگا۔

نئے قانون کے مطابق اگر کسی وجہ سے 20 اوورز سے کم کا کھیل ہو تو پاور پلے اوور کے درمیان میں شروع یا ختم ہوسکتا ہے۔

20 اوورز کے کھیل میں پاور پلے ابتدائی 6 اوورز پر ہی مشتمل ہوگا۔

اگر بارش یا کسی دوسری وجہ سے میچ متاثر ہوتا ہے ہے تو 8 اوورز کی اننگز میں پاور پلے 2.2 اوورز پر مشتمل ہوگا جبکہ 5 اوورز کا کھیل ممکن ہوتا ہے تو اس کے لیے پاور پلے 1.3 اوورز کا ہوگا جس دوران دو فیلڈر ہی دائرے کے باہر ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں بھی تبدیلی کی تھی جس کا اطلاق بھی ہوچکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں