تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا وائرس : بھارت کے آئی سی سی امپائر درخت پر چڑھ کر بیٹھ گئے

ممبئی : بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی امپائر درخت پر چڑھ کر بیٹھ گئے، یہ اس وجہ سے نہیں کہ انہیں پھل توڑنا تھے بلکہ موبائل کے سگنل نہ آنے پر انہیں یہ سب کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق انل چودھری اترپردیش کے علاقے شاملی میں واقع کاندھلہ کے گاؤں ڈاگرول کے رہائشی ہیں، وہ تقریبا20 دن پہلے اپنے گاؤں آئے تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گاؤں میں ہی پھنس گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ ٹھپ ہوگئی تو بھارتی آئی سی سی امپائر انل چودھری کو پیڑ پر چڑھنا پڑگیا،انل چودھری دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سی اے) سے وابستہ ہیں اور دہلی میں رہتے ہیں۔

وہ ہندستان کے بین الاقوامی امپائروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے بھارت کے بین الاقوامی میچوں اور آئی پی ایل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

فی الحال کورونا کی وجہ سے ہرطرح کی کرکٹ ٹھپ ہے اور آئی پی ایل بھی 15 اپریل تک ملتوی ہے اور اس کے شروع ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں، جس کی وجہ سے بین الاقوامی امپائر انل چودھری کو عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کے گاؤں میں موبائل نیٹ ورک کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے ، جس سے انہیں زبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گاؤں میں نیٹ ورک ٹھیک سے نہیں آتا جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی امپائروں کی ویڈیو کانفرنسنگ سے منسلک نہیں ہو پاتے۔

نیٹ ورک کے حصول کے لئے انل چودھری کو کھیتوں کی طرف جانا پڑتا ہے اور سگنل حاصل کرنے کے لئے درخت پر بھی چڑھنا پڑتا ہے۔ درخت پر چڑھنے سے کچھ بات تو ہو جاتی ہے لیکن انٹرنیٹ کی رفتار کافی کم رہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -