(25 جنوری 2026): انڈر 19 مینز ورلڈ کپ کی سپر سکس لائن اپ مکمل ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی۔
زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جا رہے آئی سی سی انڈر 19 مینز ورلڈ کپ کا گروپ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سپر سکس کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔
گرین شرٹس سپر سکس مرحلے میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 27 جنوری کو کھیلیں گے جب کہ یکم جنوری کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔ جو کوئنز اسپورٹس کلب، بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سپر سکس مرحلے میں 12 ٹیمیں پہنچیں ہیں جنہیں 6، 6 ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ ون میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور زمبابوے شامل ہیں جب کہ گروپ 2 میں آسٹریلیا، سری لنکا، افغانستان، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ شامل ہیں۔
ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کے لیے اپنے دونوں میچز جیتنا لازمی ہوں گے۔
اس مرحلے میں ہر ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے 2 میچز کھیلے گی، ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کریں گی۔
بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ سے اخراج، مشیر کھیل لائیو نشریات میں رو پڑے!
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


