پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

انڈر 19 ورلڈ کپ ٹرافی کا نوعمر چیتوں کے ساتھ منفرد فوٹو شوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نمیبیا (15 جنوری 2026): آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ایونٹ کی ٹرافی کا منفرد انداز میں نوعمر چیتوں کے فوٹو شوٹ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے تحت کرکٹ کا کوئی میلہ ہو یا پھر باہمی سیریز، آغاز سے قبل کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کے فوٹو شوٹ کی روایت رہی ہے۔ تاہم آج یہ روایت نمیبیا میں ایک نئے خوبصورت انداز سے ہوئی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا میلہ آج سے زمبابوے اور نمیبیا میں سج رہا ہے، جس میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل نمیبیا کے نیشنل پارک میں ورلڈ کپ کی ٹرافی کا نوعمر چیتوں کے ساتھ منفرد فوٹو شوٹ کیا گیا۔

یہ منفرد فوٹو شوٹ آئی سی سی کی آفیشل ایکس سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں چیتوں کو ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی روز تین میچز کھیلیں جائیں گے اور تینوں میچز کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا۔

50 اوورز فارمیٹ پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاح کوئنز اسپورٹس کلب بولاوایو میں بھارت اور امریکا کے میچ سے ہوگا۔ دوسرا میچ میزبان ملک زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہرارے میں جب کہ تیسرے میچ میں تنزانیہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

گروپ مرحلے میں مجموعی میچز 24 میچز 10 دن کے دوران کھیلے جائیں گے، زمبابوے میں میچز کوئنز اسپورٹس کلب، ہرارے اسپورٹس کلب اور تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں ہوں گے۔

نمیبیا میں ونڈہوک کے نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ اور ایچ پی اوول مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔

گروپ مرحلے کے بعد سپر سکس مرحلہ بھی دونوں ممالک میں ہوگا تاہم سیمی فائنلز اور فائنل مکمل طور پر زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔

سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو ہوں گے جبکہ فائنل 6 فروری کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے ٹورنامنٹ میں اترے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں