اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

’آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنا مشن ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (13 جنوری 2026): پاکستان کے با صلاحیت نوجوان بلے باز سمیر منہاس نے آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنا اپنا مشن قرار دیا ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کے ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے والے پاکستان کے باصلاحیت نوجوان بلے باز سمیر منہاس نے 15 جنوری سے شروع ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے کو اپنا مشن قرار دیا ہے۔

سمیر منہاس کا کہنا ہے کہ ان کے کرکٹ سفر کی بنیاد اسٹریٹ کرکٹ سے پڑی، جہاں سے انہوں نے کھیل کی بنیادی مہارتیں سیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد اور بھائی نے مجھے کرکٹ کھیلنے کے لیے بھرپور سپورٹ فراہم کی، جس کی بدولتے وہ آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔

نوجوان بیٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کا اتحاد ہی کسی بھی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے اور پاکستان ٹیم متحد ہے۔

واضح رہے کہ سمیر منہاس نے انڈر 13 کی سطح پر اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ نیشنل انڈر 19 کپ میں 400 سے زائد رنز اسکور کرنا گویا ان کی عادت بن گیا، جس کے باعث وہ مسلسل سلیکٹرز کی نظروں میں رہے۔

لاجواب بیٹنگ کا صلہ انہیں یہ ملا کہ وہ گزشتہ برس دسمبر میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے اسکواڈ میں منتخب ہوئے اور انہوں نے بھی مایوس نہیں کیا، بلکہ اپنے کھیل کی بدولت فائنل میں روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کر کے پاکستان کو ٹرافی دلائی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستانی نژاد امریکی کرکٹرز کو ویزے دینے سے انکار

انہوں نے نہ صرف انڈر 19 ایشیا کپ میں ناقابل فراموش سنچری اسکور کی، بلکہ تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

سمیر منہاس نے سوریا ونشی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں