بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج، پاکستان سیمی فائنل میں کیسے جا سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے (یکم فروری 2026): انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہو رہا ہے پاکستان کو بھاری مارجن سے فتح درکار ہے۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ آج بلاویو کے میدان میں لڑی جائے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔

50 اوورز فارمیٹ کے اس میچ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بڑی فتح درکار ہے جب کہ بھارت کسی بھی مارجن سے جیت اس کو فائنل فور میں پہنچا دے گی۔

انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل 4 کا ٹکٹ کٹوا چکے ہیں، گروپ 2 سے اب صرف ایک نشست باقی ہے۔ بھارت کے 6 جب کہ پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں جب کہ گرین شرٹس کا رن ریٹ بھی بلیو شرٹس سے کم ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے صرف فتح نہیں بلکہ بڑے مارجن سے فتح درکار ہو گی۔

گرین شرٹس اگر پہلے بیٹنگ کرتے ہیں تو انہیں کم سے کم 105 رنز سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی اور اگر انہیں ہدف کا تعاقب کرنا پڑتا ہے تو بہت تیزی سے یہ ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

پاکستان پہلے بولنگ کرتا ہے اور بھارت کو 200 رنز تک محدود کرتا ہے تو ہدف 32 اوورز سے قبل حاصل کرنا ہوگا۔ اگر بھارت نے ہدف 250 کے قریب دیا تو پاکستان کو یہ ہدف 33 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔ تب ہی وہ بھارت کے مساوی 6 پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ میں آگے نکل کر فائنل فور میں جا سکے گی۔

دوسری جانب بھارت کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے صرف فتح درکار ہے۔

اس اہم میچ سے قبل گزشتہ روز پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کوئنز اسپورٹس کلب ہرارے میں بھرپور پریکٹس کی۔ گرین شرٹس نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، دونوں نے 5 ،5 میچز جیتے، حالیہ پانچ مقابلوں میں پاکستان انڈر 19 نے بھارت کیخلاف چار فتوحات حاصل کی ہیں۔

کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری بہت اچھی رہی، نیٹس میں زبردست پریکٹس کی ، کھلاڑیوں نے گزشتہ میچز میں غلطیوں سے سیکھا ہے، ٹیم کا مورال بہت بلند اور ہم عمدہ کارکردگی کیلیے پْرعزم ہیں۔

باصلاحیت بیٹر سمیر منہاس نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے ایک مشکل پچ پر سیناریو بیسڈ میچ کھیلا جس سے مشکل حالات میں کھیلنے کا تجربہ ملا، اب اسی گراؤنڈ پر پریکٹس کی جہاں میچ ہوگا۔ ٹیم کا ماحول بہت مثبت ہے، ہم اچھی فارم کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں