فیصل آباد : (اسٹاف رپورٹر ) اے آر وائی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطالبے پر چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کر دئیے گئے ہیں ۔
کھلاڑیوں میں محمد عرفان ، محمد سمیع ،خرم منظور ،سمیع اسلم ،بلاول بھٹی اور محمد حسان شامل ہیں ۔
پاکستان کپ میں حصہ لینے والے چھ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ۔
واضح رہے پاکستان کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے چار صوبوں سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ہ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی سلیکشن پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ ڈرافٹ کے تحت کی گئی ۔
پاکستان کپ کا افتتاحی میچ 19 اپریل 2016 کو ہوا تھا جبکہ فائنل یکم مئی کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا ۔