پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کے ٹریننگ سیشن میں سانپ نکل آیا!

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (5 اکتوبر 2025): ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کے ٹریننگ سیشن میں سانپ نکل آنے پر بھگدڑ مچ گئی۔

کولمبو میں روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا جاری ہے۔ میچ سے قبل ٹیمیں بھرپور ٹریننگ کرتی ہیں، لیکن بھارتی ٹیم کی کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ سیشن ڈراؤنا خواب بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ٹریننگ سیشن کے لیے نیٹ کی طرف جاتے وقت سرمئی رنگ کا سانپ گراؤنڈ کی نالیوں اور اسٹینڈز کے قریب رینگتا دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد سانپ دوبارہ نظر نہیں آیا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے اپنی معمول کی ٹریننگ کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں اس سے قبل بھی دوران میچ گراؤنڈ میں سانپ نکلنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ میچ اور رواں برس جولائی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے میچ میں بھی سانپ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رینگتے ہوئے داخل ہو گئے تھے۔

مچھروں نے پاک بھارت ٹاکرا رکوا دیا!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں