جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

ویمنز ورلڈ کپ بھی بھارتی سیاست سے آلودہ، ہینڈ شیک نہیں ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (5 اکتوبر 2025) ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ بھی بھارتی سیاست سے آلودہ ہو گیا ٹاس کے وقت کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

حال ہی میں یو اے ای میں کھیلے گئے مینز ایشیا کپ کے بعد اب آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کو بھی بھارتی سیاست سے آلودہ کر دیا گیا۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان پریماداسا اسٹیڈیم میں ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

ٹاس جیت کر جب پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا پریزنٹر سے بات کرنے کے لیے آگے بڑھیں تو مینز ان بلیو کی طرح ہرمن پریت کور نے بھی اسپورٹس مین اسپرٹ کو پیروں تلے روندتے ہوئے مصافحہ کے لیے ہاتھ نہیں بڑھایا۔

ان کے اس انداز پر قومی کپتان بھی انہیں نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔ جس کے بعد دونوں نے پریزنٹرز سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی سیاست سے کھیل کو آلودہ کرتا رہا ہے۔ تاہم رواں برس جنگ میں پاکستان سے تاریخی اور شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار نے سیاسی پستی کی انتہا کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ کرنے سے روک دیا۔ یوں کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار حریف کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

صرف یہی نہیں فتح کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی گفتگو کی اور یہاں تک کہا کہ اگر وہ ٹرافی جیتے تو پاکستان سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔

’بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان دفتر آکر مجھ سے لے جائے‘

فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے کھیل کے وقار کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد محسن نقوی نے بھی ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ ٹرافی اگر لینی ہے تو اے سی سی آفس سے آ کر لیں اور ٹرافی دیے بغیر چلے گئے۔

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا

ویب ڈیکس
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں