پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

مچھروں نے پاک بھارت ٹاکرا رکوا دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (5 اکتوبر 2025): آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو مچھروں کی بہتات کے باعث روکنا پڑا۔

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے پریماداسا اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ تاہم اس ہائی وولٹیج مقابلے کو مچھروں نے رکوا دیا۔

کولمبو میں آج کھیلے جا رہے میچ میں بارش کی مداخلت کی پیشگوئی تھی۔ تاہم بارش سے قبل مچھروں نے اسٹیڈیم میں انٹری دے دی، جس کے باعث میچ کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔

جس وقت مچھروں کی میدان میں یلغار ہوئی۔ اس وقت بھارت کی بیٹنگ جاری تھی اور 34 اوورز کا کھیل ہوچکا تھا۔ مچھروں کے اس اچانک حملے سے کھلاڑیوں سمیت اسٹیڈیم میں موجود شائقین میں بھی کھلبلی مچ گئی۔

پاکستانی بولر رامین شمیم کی آنکھ میں مچھر گیا، جس پر پانی کے چھپلے مارنے پڑے۔ بھارتی بیٹرز بھی مچھروں سے پریشان نظر آئیں۔

بعد ازاں ہنگامی بنیادوں پر گراونڈ اسٹاف نے پورے میدان میں مچھر مار اسپرے کیا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھی اسپرے منگوایا۔ بولرنشرح سندھو کے کیپ اور گراؤنڈ میں اسپرے کیا۔

واضح رہے کہ آج کے میچ میں بھی بھارتی سیاست نے کھیل کی روح کو پامال کر دیا اور ٹاس کے وقت بھارتی کپتان نے پاکسانی ہم منصب سے ہاتھ نہیں ملایا۔

ٹاس جیت کر جب پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا پریزنٹر سے بات کرنے کے لیے آگے بڑھیں تو مینز ان بلیو کی طرح ہرمن پریت کور نے بھی اسپورٹس مین اسپرٹ کو پیروں تلے روندتے ہوئے مصافحہ کے لیے ہاتھ نہیں بڑھایا۔

ان کے اس انداز پر قومی کپتان بھی انہیں نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔ جس کے بعد دونوں نے پریزنٹرز سے گفتگو کی۔

بھارت اس سے قبل بھی سیاست سے کھیل کو آلودہ کرتا رہا ہے۔ تاہم رواں برس جنگ میں پاکستان سے تاریخی اور شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار نے سیاسی پستی کی انتہا کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ کرنے سے روک دیا۔ یوں کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار حریف کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

صرف یہی نہیں فتح کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی گفتگو کی اور یہاں تک کہا کہ اگر وہ ٹرافی جیتے تو پاکستان سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔

فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے کھیل کے وقار کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد محسن نقوی نے بھی ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ ٹرافی اگر لینی ہے تو اے سی سی آفس سے آ کر لیں اور ٹرافی دیے بغیر چلے گئے۔

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں